الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کا حق ہے،جسٹس علی باقر نجفی  کے پی ٹی آئی کی درخواست پر ریمارکس

الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کا حق ہے،جسٹس ...
الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کا حق ہے،جسٹس علی باقر نجفی  کے پی ٹی آئی کی درخواست پر ریمارکس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے پی ٹی آئی کو جلسے ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو جلسے ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ 5اضلاع میں پی ٹی آئی کوجلسے ریلیاں اور کارنر میٹنگز کی اجازت نہیں دی گئی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈپٹی کمشنر ز کو اجازت کا حکم صادر کرے۔

جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست نمٹاتے ہوئے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کے اعلان کے بعد سیاسی سرگرمیاں سیاسی جماعتوں کا حق ہے،ڈپٹی کمشنرز مکمل ضابطہ اخلاق بنا کر درخواستوں پر فیصلے کریں۔