رؤف صدیقی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی طبیعت میں بہتری کے بعد وینٹی لیٹر ہٹا دیا گیا۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق وینٹی لیٹر عارضی طور پر ہٹایا گیا ہے، رؤف صدیقی کو مزید 6 سے 8 گھنٹے سی سی یو میں رکھا جائے گا۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ رؤف صدیقی کو کل تک ہسپتال میں رکھا جائے گا، طبیعت میں بہتری کے بعد کل ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
ایم کیو ایم رہنما کو گزشتہ روز دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کیا گیا تھا۔