1 اوور میں 6 وکٹیں: آسٹریلوی کرکٹر نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دے دیا

سڈنی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی میچ میں 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے آسٹریلوی کلب کرکٹر نے ناقابل یقین کارنامہ انجام دے دیا۔
گولڈ کوسٹ کے پریمیئر لیگ ڈویژن تھری میں سرفرز پیراڈائز کلب کی ٹیم نے مدگیرابا کیخلاف فتح لگ بھگ مٹھی میں کر لی تھی اور 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انہیں آخری اوور میں صرف 5رنز کی ضرورت تھی جبکہ ان کی 6 وکٹیں بھی باقی تھیں لیکن مدگیرابا کے کپتان گیرتھ مورگن نے 6 گیندوں پر 6 وکٹیں حاصل کر کے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ سب کو حیرت میں بھی ڈال دیا۔
مورگن نے میچ جیتنے کے بعد بتایا کہ امپائر نے اوور کے آغاز میں مجھ سے کہا کہ میچ جیتنے کیلئے مجھے ہیٹ ٹرک کرنی پڑے گی جب یہ ہو گیا تو وہ میری طرف دیکھتے رہ گئے، میچ میں افراتفری اس وقت شروع ہوئی جب ٹیم کے اوپنر جیک گارلینڈ نے گیند کو سیدھا مڈ وکٹ کی طرف اچھال دیا اور 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اگلے2بلے باز مڈ آن اور مڈ وکٹ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
Club side Surfers Paradise had victory in their grasp against Mudgeeraba in the Gold Coast's Premier League Division Three. Chasing 179, they needed just five runs from the final over with six wickets in hand to win.
— Dais World ® (@world_dais) November 13, 2023
Mudgeeraba captain Gareth Morgan had other ideas, taking six… pic.twitter.com/ZE5IfM220o
سرفرز پیراڈائز کی ٹیم کے 8 کھلاڑی 174 رنز پر آؤٹ تھے، مورگن کو اس کے بعد میدان میں اپنی ٹیم کے ساتھیوں کی مزید مدد کی ضرورت نہیں پڑی، آخری2بلے بازوں کو انہوں نے کلین بولڈ کیا۔
مدگیرابا کے کپتان نے مزید کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ہیٹ ٹرک کے بعد میں نے سوچا تھا کہ میں اب یہ میچ نہیں ہارنا چاہتا پھر یہ پاگل پن بن گیا، جب میں نے آخری گیند پر سٹمپس کو پیچھے جاتے دیکھا تو مجھے یقین نہیں آیا، میں نے ایسا کچھ کبھی نہیں دیکھا تھا۔
یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب مورگن نے ایسی شاندار باؤلنگ کی ہو، اس سے قبل بھی مورگن نے ایک بار1 اوور میں 5 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ 6 وکٹیں اس لیے حاصل نہیں کر پائے تھے کہ اوور کے آغاز میں صرف 5 وکٹیں باقی تھیں۔
Fair chance this will pop up on socials this week.
Yesterday Surfers Paradise 3rd Grade were chasing 178 and were 4/174 with 1 over to go and lost 6 wickets in 6 balls to lose the game, I don’t think you will ever see a result like this again in your lifetime