گوالمنڈی میں اندھا دھند فائرنگ سے نوجوان ہلاک، 2 شدید زخمی ، علاقے میں خوف و ہراس

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں فائرنگ سے 3 افراد لہولہان ہو گئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نجی ٹی وی "ہم نیوز" کے مطابق فائرنگ نامعلوم افراد نے کی، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے مرنے والے شخص کی عمر 37 سالہ بتائی تاہم مزید شناخت ظاہر نہیں کی۔
پولیس نے لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔