پروگرام کے دوران مداح نے بابراعظم کو ’ بوبی کنگ‘ کہا تو محمد عامر برس پڑے، وہیں سنا ڈالیں

لاہور (ویب ڈیسک) فاسٹ بولر محمد عامر بابر اعظم کو’ بوبی دی کنگ‘ کہنے پر بھڑک اٹھے اور مداح کو دوران شو ہی سنا ڈالیں۔
محمد عامر نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں شریک ہوئے جس دوران ایک مداح نے محمد عامر سے سوال کیا کہ ’اگر بابر کی کراچی کنگز کی ٹیم میں واپسی ہوجائے یا پھر آپ ٹیم میں چلے جائیں تو آپ بابر کو بابر اعظم کہہ کر پکاریں گے یا بوبی دی کنگ؟‘
بابر اعظم سے اب باہر نکل آؤ، پاکستان ٹیم صرف بابر کی ٹیم نہیں ہے، محمد عامر pic.twitter.com/ae6rZXTnUi
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 13, 2023
مداح کے سوال پر محمد عامر نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرامخلصانہ مشورہ ہے کہ بابر اعظم سے باہر نکل آؤ کیوں کہ پاکستان کی ٹیم بابر کی ٹیم نہیں ہے ٹیم میں بابر کے علاوہ مزید 15 لڑکے اور بھی ہیں جنہوں نے اکیلے ہی پاکستان کو فتح دلوائی ہے، یہ سچ ہے کہ بابر ایک اچھا کرکٹر ہے اس کی اپنی عزت نفس ہے ، بطور مسلمان اور بطور کرکٹر ہمارا فرض ہے کہ ہم بابر سے اچھے سے ملیں لیکن بس اس کے علاوہ اور کچھ نہیں، بابر کو کنگ کہنا یہ سب گراؤنڈ میں اچھا لگتا ہے، اس سے باہر ایسے لفظ اچھے نہیں لگتے‘۔
کوئی یہ نہ کہے کہ بابر کے ساتھ زبردستی زیادتی ہورہی ہے، محمد عامر pic.twitter.com/96aQ8k8zDn
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) November 13, 2023
بابر کو کپتانی سے ہٹانے اور ان پر کی جانے والی تنقید کے سوال پر محمد عامر نے کہا کہ ’بابر کے خلاف کوئی نہیں ہے، ہم سب کرکٹ کو ٹھیک کرنے کی باتیں کررہے ہیں لیکن یہ چیز ہمیں ماننی ہوگی کہ بابر کو 4 سال کپتانی دی گئی اب ان کے خلاف اگر کوئی بات ہورہی ہے تو یہ کہا جائے کہ وہ زبردستی کی جارہی ہے، اب ٹیم کی واپسی کے بعد بابر سے بورڈ کو شکست کی وجہ پوچھنی چاہیے کیوں کہ 2019 کے بعد بھی سابق کپتان محمد سرفراز کو اور مکی آرتھر کو بلایا گیا تھا جس میں انہیں بتایا گیا کہ آپ کو موقع دیا گیا لیکن آپ نہیں کرپائے اس لیئے اب شکریہ‘۔