ڈونلڈ ٹرمپ قریبی رشتے دار سے محروم ہو گئے

ڈونلڈ ٹرمپ قریبی رشتے دار سے محروم ہو گئے
ڈونلڈ ٹرمپ قریبی رشتے دار سے محروم ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قریبی رشتے دار سے محروم ہو گئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی 86 سالہ بہن ماریانے بیری نیویارک میں رہائش پذیر تھیں، پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک بوڑھی خاتون اپنے باتھ روم میں بے ہوشی کی حالت میں ملیں تاہم ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کی موت واقع ہو گئی۔

ماریانے سابق وفاقی جج کی حیثیت سے فرائض انجام دیتی رہیں اس کے بعد ریٹائرڈ زندگی گزار رہی تھیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونیئر نے اپنی پھوپھی کی موت کی تصدیق کر دی اور نیک جذبات کا اظہار کیا۔