فروری میں الیکشن کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کن ممالک میں کروائے جانے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ 

فروری میں الیکشن کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کن ممالک میں کروائے جانے ...
فروری میں الیکشن کے باعث پی ایس ایل کے ابتدائی میچز کن ممالک میں کروائے جانے کا امکان ہے ؟ بڑا دعویٰ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے ابتدائی میچز الیکشن کے باعث بیرون ملک کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، وینیو کیلئے جنوبی افریقہ اور دبئی کے ناموں پر غور کیا جارہاہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس آج پی سی بی ہیڈ کواٹر میں ہونے جارہاہے جس دوران پی ایس ایل کے مقام اور آغاز سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں ۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اجلاس کی صدارت چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کریں گے ، اجلاس میں چھ فرنچائز ز کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔ 

پاکستان میں عام انتخابات کی وجہ سے اتبدائی میچز بیرون ملک کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے ، وینیو کیلئے ساوتھ افریقہ اور دبئی کا نام تجویز  کیا گیاہے ، فرنچائز ز کی اکثریت پاکستان میں ہی مکمل پی ایس ایل کرانے کے حق میں ہے ،اجلاس میں فنانشل اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیں گے ۔

مزید :

کھیل -