اندرا گاندھی کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا،جب فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں میڈیا کو بھی اجازت تھی،جسٹس گل حسن اورنگزیب

اندرا گاندھی کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا،جب فیصلے کو چیلنج کیا گیا ...
اندرا گاندھی کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا،جب فیصلے کو چیلنج کیا گیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں میڈیا کو بھی اجازت تھی،جسٹس گل حسن اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پرحکم امتناع جاری کردیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ اندرا گاندھی کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا،جب فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں میڈیا کو بھی اجازت تھی،وہاں بھی ایک سابق وزیراعظم کا کیس یہاں بھی سابق وزیراعظم کا کیس ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے سماعت کی،

دوران سماعت عدالت نے کہاکہ بادی النظر میں تینوں نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کے متعلقہ رولز کے مطابق نہیں،جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ ہم نے بنیادی دستاویز دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہوتا ہے، اگر بنیادی دستاویز ہی موجود نہ ہو تو سب کچھ اندھیرے میں ہوگا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں ٹرائل پر حکم امتناع جاری کردیا، عدالت نے کہاکہ جمعرات تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی پر اسٹے دے رہے ہیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب ! شاید میں زیادہ بول رہاہوں،ایک جج کو زیادہ بات نہیں کرنی چاہئے،ویک اینڈ پر مجھے اس کیس کے بارے قانون پڑھنے کا موقع ملا،ہمارے ریڈر آپ کو این جے پی ایم سی کا فیصلہ فراہم کریں گے،سائفر کیس ٹرائل کرنے والے جج کی تعیناتی ایگزیکٹو کی طرف سے کی گئی،ہمارے چیف جسٹس سے مشاورت کی گئی لیکن تعیناتی ایگزیکٹو نے کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ اندرا گاندھی کیس میں بھی ٹرائل تہاڑ جیل میں ہوا تھا،جب فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تو عدالت کو بتایا گیا کہ وہاں میڈیا کو بھی اجازت تھی،وہاں بھی ایک سابق وزیراعظم کا کیس یہاں بھی سابق وزیراعظم کا کیس ہے،جمعرات تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی پراسٹے دے رہے ہیں،عدالت نے کہاکہ اٹارنی جنرل صاحب!جتنا ریکارڈ ہے آپ وہ لیکر پرسوں پیش کردیں۔