190ملین کرپشن کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 190ملین کرپشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی گئی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیب نے 190ملین کرپشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تعمیل کروائی ہے،آج چیئرمین پی ٹی آئی کے جیل ٹرائل کی منظوری دیدی گئی،وزارت قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جج محمد بشیر اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس کی سماعت کرینگے،نیب چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گا۔