ہمارے سابق کرکٹرز بد دعائیں کرتے ہیں ٹیم ہار جائے، رمیز راجہ نے تمام سابق کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ہمارے سابق کرکٹرز بد دعائیں کرتے ہیں ٹیم ہار جائے، رمیز راجہ نے تمام سابق ...
ہمارے سابق کرکٹرز بد دعائیں کرتے ہیں ٹیم ہار جائے، رمیز راجہ نے تمام سابق کرکٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ بری پرفارمنس کی ذمہ داری اُن ناقدین پر بھی عائد ہوتی ہے جو ٹیم پر تنقید کرنے کا موقع ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں۔

رمیز راجہ نے کہا ایک خاص چینل پر ہمارے سابق کرکٹرز بیٹھ کر سمجھتے ہیں کہ ان سے زیادہ کرکٹ کی کسی کو سمجھ نہیں ہے۔ یہ دعائیں کررہے ہوتے ہیں کہ پاکستان ٹیم ہارے اور ہماری ہیڈلائنز لگیں کہ دیکھا ہم تو یہ پہلے ہی کہہ رہے تھے۔ ہمارے سابق کرکٹرز تنقید کرتے ہوئے خونخوار ہوجاتے ہیں۔ جب تک ہم اس رویئے کو ختم نہیں کریں گے ہمیشہ پاکستان ٹیم دباؤ میں رہے گی۔

 رمیز راجہ نے کہا اب انکوائری ہوگی کچھ سابق کھلاڑیوں کو بلایا جائے گا اور کچھ صحافی جن کو کرکٹ کا کچھ پتا نہیں وہ بھی آجائیں گے اپنا ایجنڈا لیکر کہ فلاں نے یہ کردیا اور فلاں نے وہ کردیا۔ اس طرح پاکستان کی کرکٹ ٹھیک نہیں ہوگی بلکہ مزید خراب ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں ہمارا سپن اور فاسٹ باؤلنگ ڈیپارٹمنٹ بالکل فلیٹ تھا۔ ٹیم کی باڈی لینگویج کمزور تھی۔ اگر مگر کی بنیاد پر آپ ورلڈ کپ نہیں جیت سکتے۔ کپتان کی تبدیلی سے کچھ ہونے والا نہیں کیونکہ ہمارے کرکٹرز 80 کی بیٹنگ اور باؤلنگ ببل میں جم کر رہ گئے ہیں جبکہ باقی ٹیمیں آگے نکل گئی ہیں۔ ابھی سارے لڑکے کم عمر ہیں اس لیے اگلے چار پانچ سال یہی چلے گا۔

مزید :

کھیل -