ہر بھجن سنگھ نے انتہائی سخت جملوں کے ساتھ انضمام الحق کی بات کو جھٹلا دیا ، بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا

ہر بھجن سنگھ نے انتہائی سخت جملوں کے ساتھ انضمام الحق کی بات کو جھٹلا دیا ، ...
ہر بھجن سنگھ نے انتہائی سخت جملوں کے ساتھ انضمام الحق کی بات کو جھٹلا دیا ، بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے ماضی میں ایک بیان کو جھٹلا دیا اور ان کے خلاف سخت جملوں کا انکشاف کیا ہے ۔ 

تفصیل کے مطابق ماضی میں انضمام الحق نے ایک جگہ بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا طارق جمیل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نماز پڑھاتے تھے ، بھارت کے ساتھ ایک سیریز کے دوران مولانا طارق جمیل جب ہمیں نماز پڑھاتے تھے تو ہم بھارتی مسلمان کھلاڑیوں کو بھی نماز پڑھنے کی دعوت دیتے تھے جن میں عرفان پٹھان اور ظہیر خان شامل تھے ، اس دوران کچھ اور بھارتی کھلاڑی بھی آجا یا کرتے تھے ، ایک دن ہربھجن سنگھ نے مولانا طارق جمیل کی طرف دیکھتے ہوئے کہا کہ ان کو سن کر دل کرتا ہے کہ ان کی بات مان جاؤں لیکن جب میں تم لوگوں کی زندگی کو دیکھتا ہوں تو اپنا ارادہ تبدیل کردیتا ہوں ۔ اس ویڈیو بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ہر بھجن سنگھ نے انتہائی سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا نشہ کر کے بات کر رہا ہے ، مجھے فخر ہے کہ میں بھارتی اور سکھ ہوں ، یہ بکواس لوگ کچھ بھی بکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -