ذیابیطس کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا،الفرید ظفر

ذیابیطس کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا،الفرید ظفر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( جنرل رپورٹر)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ ذیابیطس کے لحاظ سے پاکستان تیسرے نمبر پر آ گیا جو انتہائی تشویشناک امر ہے ۔انہوں نے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ وہ نرسنگ سلیبس کی ابتداءمیں ذیابیطس کے مریضوں کی نگہداشت و مینجمنٹ کے حوالے سے مضمون شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ تھری کے زیر اہتمام عالمی یوم ذیابیطس کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ پروفیسر غیا ث النبی طیب ، پروفیسر اسرار الحق طور ، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر ندرت سہیل ، ڈاکٹر غیاث الحسن نے بھی سیمینار سے خطاب کیا