ادارہ کتاب قبیلہ کے زیر اہتمام ایم آر شاہد کے ساتھ ایک شام

ادارہ کتاب قبیلہ کے زیر اہتمام ایم آر شاہد کے ساتھ ایک شام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(پ ر) ادارہ کتاب قبیلہ کے زیر اہتمام نامور شاعر ادیب، محقق 12 کتابوں کے مصنف ایم آر شاہد کے ساتھ ایک ادبی نشست ہوئی۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری خالد محمود نے حاصل کی اور نعت شریف پڑھنے کا اعزاز محمد سعید کو حاصل ہوا ۔ایم آر شاہد نے میزبان نامور قانون دان، مصنف، بختیار علی سیال کو اپنی کتاب"لاہور میں مدفون مشاہیر" پیش کی۔ تقریب کی صدارت بختیار علی سیال نے کی۔ ایم آر شاہد نے کہا کہ ادب معاشرے کیلئے آکسیجن کا کام کرتا ہے جس سے خصوصاً نوجوان نسل استفادہ حاصل کرتی ہے۔ سینئر ممبر پاکستان رائٹرز گلڈ نذر بھنڈر نے کہا کہ ایم آر شاہد نے قومی ورثہ کے متعلق کام کر کے ادباءپر احسان کیا۔ پروفیس مظہر عالم نے یوم اقبال کے حوالے سے علامہ اقبال کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ دوسرے مرحلے میں شعراءعلی شاہد، عارف حسین، نجمہ شاہین، غلام شبیر آباد، محمد احمد، صاحبزادہ محمد اسلم، حمید فاروق آبادی، صدر مجلس اور مہمان خصوصی ایم آر شاہد نے اپنا کلام سنایا۔