اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی: طلال چوہدری

Nov 14, 2024 | 12:34 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اب والی اسٹیبلشمنٹ ڈبل گیم نہیں کھیلتی، پی ٹی آئی اندر سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔جیو نیوز کے پروگرام  میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس کال کا حشر بھی وہی ہوگا، جو گزشتہ احتجاجوں کا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ قواعد و ضوابط (ایس او پیز) کے اندر احتجاج کرتے، ان کو پہلے اجازت ملتی رہی ہے، جن کا ماضی حملوں سے بھرا پڑا ہو تو محتاط ہوکر اجازت دینا پڑتی ہے۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں پنجاب، سندھ بلوچستان سے کوئی مزاحمت نہیں ملی، یہ ہر بار کہتے ہیں ریڈ لائن ہے، ہر بار کہتے ہیں یہ فائنل کال ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس سر پر ہے، کسی نے اتنا ریاست کو بلیک میل نہیں کیا جتنا بانی پی ٹی آئی نے کیا۔طلال چوہدری نے کہا کہ اب وہ والی اسٹیبلشمنٹ نہیں جو ڈبل گیم کھیلتی تھی، کوئی سمجھتا ہے کہ ریاست بلیک میل ہوگی اور مجرم کے ساتھ مذاکرات ہوں گے تو ایسا نہیں ہے۔

مزیدخبریں