لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2025ء کی تیاریوں کے سلسلے میں جدہ میں ہونے والی سالانہ حج کانفرنس کی تاریخوں میں تبدیلی،13جنوری سے 16 جنوری کو عالمی حج کانفرنس اور ایگزبیشن جدہ میں ہو گی۔ حج آپریشن2025ء میں حصہ لینے والی تمام طوافہ کمپنیوں سمیت تمام ادارے سٹال لگائیں گے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے وزارت مذہبی امور،حج مشن کے نمائندے اور وزراء شریک ہوں گے۔ کانفرنس کی پہلے 5 سے9جنوری تاریخ سامنے آئی تھی اب سعودی وزارت الحج نے حتمی تاریخ 13 جنوری سے 16جنوری 2025ء دی ہے۔