پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال ملک کیخلاف سازش،میاں ایوب

Nov 14, 2024

 لاہور (خصوصی نمائندہ) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 24نومبر کی فائنل احتجاج کی کال درحقیقت ایک مرتبہ پھر ملک کی تعمیرو ترقی کے خلاف ایک سازش کی کال ہے پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہورہی۔

 ہے،ان کا کہنا تھا کہ کبھی امریکی غلامی کے خلاف جنگ لڑنے کا اعلان کرکے عوام کو بے وقوف بنانے والے آج اسی امریکہ کا جھنڈا اٹھا رہے ہیں، پی ٹی آئی میں اس وقت نند اور بھاوج کے مابین پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے جبکہ کے پی کے صوبہ میں بھی اس وقت ایک حکومت بشری بی بی اور دوسری حکومت علی امین کی چل رہی ہے۔

مزیدخبریں