مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد کے نواحی علاقہ پکی حویلی راجباہ پر ٹائر جلانے والی فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے دھواں کی وجہ سے علاقہ میں خطرناک بیماریاں پھیلنے لگیں، اہل علاقہ کی تحریر درخواست پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ با اثر فیکٹری مالکان کی طرف سے فیکٹری سیل کرنے کے باوجود کام جاری رکھے ہوئے ہیں، اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکٹری سے نکلنے والے دھواں کی وجہ سے فیکٹری کے ارد گرد فصلیں بھی تباہ ہو رہی ہیں، جلے ٹائروں کی گرد پڑنے کی وجہ سے کوئی ہماری فصلیں کاٹنے کو تیار نہیں۔
اعلی حکام سیل فیکٹری کو چلانے والے با اثر فیکٹری مالکان کے خلاف کاروائی کریں۔