لاہور(خبر نگار)پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ملک ہے۔۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور محمد طاہروٹو نے کہا سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 555 ویں جنم دن کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق پارکس اینڈ کلچر اتھارٹی لاہور نے گردوارہ ننکانہ صاحب کو برقی قمقوں سے سجادیا۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور محمد طاہر وٹو نے کہا کہ گردوارہ اور اس کے اطراف میں راستوں کو ہارٹی کلچر اور انجینئرنگ کے کام کو قبل ازوقت تقریبات مکمل کرلیا گیا ہے۔ پاکستانی اور غیر ملکی ہزاروں سکھ یاتریوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر ان کی خوشیاں دوبالا کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔محمد طاہر وٹو نے مزید کہاکہ آئندہ لاہور میں بھی سکھ کمیونٹی کی آمد کے موقع پر سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔ ڈی جی پی ایچ اے نے کہا کہ پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ اور ان کی مذہبی آزادی کے تحت تہواروں کی خوشیوں دوبالا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین اور اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ملک ہے