آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم 

آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف ...
آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف  درخواستوں پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 3ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، چیف جسٹس نے کہاکہ آپ پہلے اپنا جواب جمع کرائیں، ہم آپ کے تمام اعتراضات بھی سنیں گے،ہم آپ کا تحریری جواب چاہتے ہیں آپ پہلے جواب جمع کرائیں۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف  مختلف درخواستوں کی سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل، بیرسٹر علی طاہر ودیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ درخواستگزاروں نے 26ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے،اس طرح کی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر ہیں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا کہ کیا ہمیں درخواستوں کی سماعت سے روکا کیا گیا ہے؟چیف جسٹس نے کہاکہ بہت سے فیصلے موجود ہیں جس میں سپریم کورٹ نے کہاکہ پہلے ہائیکورٹ کو فیصلے کرنے دیں،ہمیں ماتحت عدلیہ اور ہائیکورٹ کے اختیارات کا علم ہے،چیف جسٹس سندھ نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ پہلے اپنا جواب جمع کروائیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس طرح کے معاملات کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہونا چاہئے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ آپ پہلے جواب تو جمع کرائیں،ہم آپ کے دلائل ان تمام نکات پر سنیں گے ، پہلے جواب تو جمع کرائیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ دلائل کے بعد عدالت کہے پہلے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں تو تمام ایکسرسائز ضائع ہو جائے گی،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ پہلے اپنا جواب جمع کرائیں، ہم آپ کے تمام اعتراضات بھی سنیں گے،ہم آپ کا تحریری جواب چاہتے ہیں آپ پہلے جواب جمع کرائیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ کچھ مہلت دی جائے جواب جمع کرا دیں گے،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 3ہفتوں میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا، سندھ ہائیکورٹ نے کہاکہ سندھ حکومت بھی تین ہفتوں میں اپنا جواب جمع کرائے۔