بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا 

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا 
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد ایک اور ٹیم کو پاکستان آنے سے روک دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب بھارتی کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی ۔

نجی ٹی وی" جیونیوز" نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ پاکستان کبڈی فیڈریشن کو بھارتی ٹیم کو اجازت نہ ملنے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آئندہ ہفتے کرتار پور میں میچز کھیلے جانے تھے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی میچز لاہور اور بہاولپور میں بھی رکھے گئے تھے.

مزید :

کھیل -