برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن )برسبین میں بارش کے باعث پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹ گراونڈ کو کورز ڈال کر ڈھانپ دیا گیاہے جبکہ ہلکی بارش شروع ہو گئی ہے ، محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں 2-1 سے شکست دیتے ہوئے لمبے عرصہ کے بعد بڑی کامیابی سمیٹی ہے ۔