آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

Nov 14, 2024 | 09:26 PM

کنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔ 

تفصیلات کے مطابق سیریز کا پہلا ٹی 20 بابراعظم کے کیریئر کا 124واں میچ تھا، اس طرح انہوں نے شعیب ملک کا ریکارڈ توڑ دیا، اس کے علاوہ بابر اعظم نے 50 کیچ لینے کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

خیال رہے کہ بارش سے متاثرہ میچ کو 7 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔ آسٹریلیا نےاس میچ میں پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی۔ دی گابا سٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے میزبان ٹیم نے 7 اوورز میں 93رنز سکور کیے۔ گلین میکسویل نے 43 اور مارکس اسٹوئنس نے 21 رنز سکور کیے۔ جواب میں قومی کرکٹ ٹیم 7 اوورز میں صرف64رنز سکور کر پائی۔ وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی جم کر بیٹنگ نہ کرسکا۔

مزیدخبریں