حیدر آباد کا جلسہ آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہو گا: نوید قمر

حیدر آباد کا جلسہ آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہو گا: نوید قمر
حیدر آباد کا جلسہ آئندہ انتخابات پر اثرانداز ہو گا: نوید قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹنڈو محمد خان (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس کوئی ایشو ہے تو اس کو بیٹھ کر حل کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے بدلنے سے زندگی اور موت کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ ٹنڈو محمد خان میں حیدر آباد کے جلسے کے سلسلے میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید قمر نے کہا کہ اس آرڈیننس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے کہ جس پر اس طرح کا ہنگامہ کیا جائے۔الیکشن کا وقت ہے اس لیے ہر کوئی اپنی پوزیشن بنانے کیلئے اس ایشو کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے آنے والے الیکشن میں بہت اثر پڑے گا۔