انقلاب کا قافلہ شہر شہر قصبہ قصبہ لیکر جائیں گے،طاہرالقادری

انقلاب کا قافلہ شہر شہر قصبہ قصبہ لیکر جائیں گے،طاہرالقادری

  

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ انقلاب کا قافلہ چل پڑا ہے اسے شہر شہر قصبہ قصبہ لیکر جائیں گے یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کر کے بلدیاتی اور قومی و صوبائی الیکشن میں جاگیرداری سرمایہ داروں کو شکست فاش دینگے پیپلزکالونی فیصل آباد میں محمد امین قادری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی نااہلیوں اور لوٹ مار نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لوگ فاقوں اور خودکشیوں پر مجبور ہونے کے علاوہ جرائم پر مجبور ہو رہے ہیں اگر یہ حکمران رہے تو پاکستان کی کشتی ڈوب جائیگی عوام کو ملک وقوم کے اچھے مستقبل کیلئے نکلنا ہو گا پاکستان عوامی تحریک دیگر ہم خیال جماعتوں سے مل کر عام آدمی کی حالت بہتر بنانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لگانے کیلئے الیکشن میں حصہ لے گی اور وہ ظلم و جبر کے نظام کرپشن اور لوٹ مار سے لدے ن لیگی حکمرانوں سے نجات کیلئے ملک بھر کے دورے کرینگے وہ 19اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے علاوہ ایبٹ آباد‘ سرگودھا‘ سندھ‘ کوئٹہ بلوچستان کا بھی دورہ کرینگے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ عوامی انقلاب کیلئے عوام نوٹ بھی دیں سپورٹ بھی اور ووٹ بھی دیں تاکہ اس ظالمانہ جابرانہ اور مفاد پرستانہ نظام سے جان چھڑائی جا سکے انہوں نے ایچ بی ایل کے اکاﺅنٹ نمبر01977900277303میں فنڈ جمع کرانے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر عوام نے انقلاب برپا کرنا ہے تبدیلی لانی ہے امیر غریب کا فرق ختم کرنا ہے انصاف دہلیز پر حاصل کرنا ہے تو اس نظام کے خلاف آواز بلند کرنی ہو گی عوامی تحریک کا ساتھ دینا ہو گا علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ پی اے ٹی غریبوں کی جماعت ہے اور غریبوں کسانوں مزدوروں طالب علموں کی حالت بدلنے کا مشن لیکرنکلی ہے اسے کامیاب بنایا جائے اس موقع پر صوبائی صدر بشارت جسپال سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے

طاہرالقادری

مزید :

صفحہ اول -