نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، چار بچے زخمی

نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، چار بچے زخمی
نکیال سیکٹر میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ، چار بچے زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر واقع نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں چار کم سن بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے بچوں کے نام مہوش، یاسر، فیصل اور سمیر  ہیں۔ فوجی ترجمان کے مطابق بھارتی فائرنگ پر پاکستانی فوج کی طرف سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی۔