”ہزاروں لوگ مارے جائیں گے “مغربی ملک میں ملنے والے ایک خط نے ہنگامہ برپا کردیا

”ہزاروں لوگ مارے جائیں گے “مغربی ملک میں ملنے والے ایک خط نے ہنگامہ برپا ...
”ہزاروں لوگ مارے جائیں گے “مغربی ملک میں ملنے والے ایک خط نے ہنگامہ برپا کردیا

  


سڈنی (نیوز ڈیسک) آسٹریلیا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نامعلوم دہشتگردوں کی طرف سے بھیجا گیا ایک خط موصول ہونے کے بعد شدید پریشانی کا شکار ہیں جس میں ہزاروں آسٹریلوی باشندوں کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ نیو ساﺅتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز خط میری لن پولیس سٹیشن کو موصول ہوا جس میں غیر مسلموں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

صحافی رے ہیڈلی کا کہنا ہے کہ خط میں خصوصی طور پر یہودی سکولوں اور نیوساﺅتھ ویلز کے پولیس دفاتر پر حملوں کی دھمکی دی گئی ہے۔ خط میں ایک تصویر بھی بھیجی گئی ہے جس میں داعش کا ایک جنگجو قلم کئے گئے انسانی سروں کی قطار کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے۔

بڑے اسلامی ملک نے سعودی حکومت کو شدید پریشان کرنے کے بعد شاندار خوشخبری سنا دی، فیصلہ واپس لے لیا

اسی طرح کا ایک دھمکی آمیز خط ویب سائٹ 4Chan پر بھی پوسٹ کیا گیا جس میں آسٹریلوی دارالحکومت میں بسنے والوں کو خبردار کیا گیا کہ منگل کے روز صبح 10 بجے پن رتھ پلازہ کو حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دھمکی آمیز خطوط کے بعد آسٹریلوی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہائی الرٹ کی کیفیت ہے اور حساس مقامات پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی تعینات کی جارہی ہے۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

مزید : بین الاقوامی


loading...