برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی نژاد خاتون کو بڑا جھٹکا، شرمناک الزام لگ گیا

برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی نژاد خاتون کو بڑا ...
برطانیہ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرنے والی پاکستانی نژاد خاتون کو بڑا جھٹکا، شرمناک الزام لگ گیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار لارڈ میئر کے عہدے تک پہنچنے والی مسلمان خاتون نویدہ اکرام کے خلاف مالی خرد برد کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان کی پارٹی نے انہیں معطل کردیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے

بریڈ فورڈ شہر سے تعلق رکھنے والی نویدہ اکرام لارڈ میئر بننے سے پہلے سات سال تک بطور کونسلر کام کرچکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر بے قصور ہیں اور محض کچھ الزامات سامنے آنے پر ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔ جریدے ”ڈیلی میل“ کے مطابق لیبر پارٹی نے ان کے خلاف جاری تحقیقات کے دوران انہیں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور تحقیقات کے نتائج سامنے آنے پر ہی ان کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا

نویدہ اکرام کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں اور یہ بالکل نارمل بات ے کہ کسی کونسلر کے خلاف الزامات سامنے آجائیں تو اسے معطل کردیا جاتا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ وہ الزامات سے باعزت طور پر بری قرار پائیں گی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...