وہ ائیرلائن جس کی ائیر ہوسٹسز کو زبردستی سامان والی جگہ میں بند کر دیا گیا، تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

وہ ائیرلائن جس کی ائیر ہوسٹسز کو زبردستی سامان والی جگہ میں بند کر دیا گیا، ...
وہ ائیرلائن جس کی ائیر ہوسٹسز کو زبردستی سامان والی جگہ میں بند کر دیا گیا، تصاویر نے تہلکہ مچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) ائیرہوسٹسوں کے بارے میں عموماً یہ رائے پائی جاتی ہے کہ ان کی پیشہ ورانہ زندگی جوش و جذبے اور رنگینیوں سے بھرپور ہوتی ہے لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں کہ جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ کم از کم نئی بھرتی ہونے والی ائیرہوسٹسوں کے ساتھ تو ایسا سلوک بھی کیا جاتا ہے کہ جسے انتہائی ظالمانہ اور شرمناک کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔

شوہر کو غیر عورت کیساتھ دیکھ کر بیوی بیہوش ،بزدل شوہر ملک سے بھی بھاگ گیا
سوشل میڈیا ویب سائٹ WeChat پر ہوا بازی کے متعلق معلومات اور خبریں شائع کرنے والے اکاﺅنٹ ’سول ایوی ایشن ٹیبلائڈ‘ نے چین کی ایک ائیرلائن کی نئی بھرتی ہونے والی ائیرہوسٹسوں کے ساتھ ہونے والے ناقابل یقین سلوک کی کچھ تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں ائیرہوسٹسوں کو مسافروںکے بیٹھنے کی جگہ کے اوپر بنے سامان رکھنے والے خانوں میں دبکی ہوئی دکھایا گیا ہے۔ تصاویر میں ائیرہوسٹسوں کو نہ صرف تنگ اور تکلیف دہ جگہوں میں ٹھونسا ہوا دکھایا گیا ہے بلکہ ان کے ساتھ بدتمیزی اور بدکلامی کے مناظر پر مشتمل تصاویر بھی شائع کی گئی ہیں۔
متنازع تصاویر اورمعلومات شائع کرنے والے اکاﺅنٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ معاملہ چین کی کن منگ ائیرلائن کی ائیرہوسٹسوں کے ساتھ پیش آیا اور یہ بھی بتایا گیا کہ نئی بھرتی ہونے والی ائیرہوسٹسوں کے ساتھ ان کے سینئر ساتھیوں اور بعض اوقات متعلقہ سیکیورٹی سٹاف کی طرف سے اس قسم کی بدسلوکی کوئی نئی بات نہیں ہے۔

دنیا کی ایسی جگہ جہاں خواتین کی چھاتی کو استری کردیا جاتا ہے ،،،کیو نکہ۔۔۔ایسی روایت جسے سوچ کر ہی انسان کانپ اٹھے
دوسری جانب ائیرلائن کاکہنا ہے کہ نئی ائیرہوسٹسوں کے ساتھ قابل مذمت سلوک غالباً ان کے ڈیوٹی ٹائم کے بعد کیا گیا، لیکن ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیق کی جائے گی اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -