لاطینی امریکا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو زندہ جلا دیا
گوئٹے مالا سٹی (آئی این پی) لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے میئر کو کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک گوئٹے مالا میں مشتعل ہجوم نے مغربی قصبے کے مئیر جوراکن کو اپنے سیاسی حریفوں پر حملے کے الزام میں کوڑے مارنے کے بعد زندہ جلادیا۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل افراد نے پہلے میئر کے عزیزو اقارب کے مکانوں کو آگ لگائی اور اس کے بعد میئر کے مکان کو بھی نذر آتش کردیا جبکہ ہجوم نے میئر کو مکان سے باہر نکال کر پہلے کوڑے مارے اور پھر زندہ جلا دیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ ہجوم کا کہنا تھا کہ مئیر نہ صرف اپنے سیاسی حریفوں پر قاتلانہ حملے کروانے میں ملوث تھا بلکہ اس سے قبل علاقے میں ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کا بھی ذمہ دار تھا جس میں 2 خواتین ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔