ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے دن بہترین کھیل پیش کیا، سابق کرکٹرز

ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان نے پہلے دن بہترین کھیل پیش کیا، سابق کرکٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے اور اس کا اس کو فائدہ حاصل ہوگا پاکستان کے اوپنرز نے ٹیم کو بہت اچھا سٹارٹ دیا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے کیا اس حوالے سے ثقلین مشتاق نے کہا کہ پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد لگ رہا تھا کہ اب مشکلات پیش آئیں گی لیکن محمد حفیظ اور شعیب ملک نے جس طرح ٹیم کو سنبھالا دیا وہ قابل تعریف ہے سرفراز نواز نے کہا کہ ٹیم نے بہت اچھا سکور کیا ہے اور آج اس سکور کو بڑھانے کی ضرورت ہے ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے عمدہ پرفارمنس دی اور اسی طرح اب باؤلنگ میں بھی اچھا کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ اب جو بیٹسمین آئیں گے وہ بھی عمدہ کھیل پیش کریں گے عامر سہیل نے بھی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی پوزیشن اس وقت بہت اچھی ہے۔
اور آج بڑا ٹوٹل کرنے کی ضرورت ہے امید ہے کہ یہ ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم جیتنے میں کامیاب ہوجائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں خاص طور پر شعیب ملک کو آج محتاط ہوکر کھیلنے کی ضرورت ہے۔