اسلام آباد : حساس اداروں کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

اسلام آباد : حساس اداروں کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
 اسلام آباد : حساس اداروں کی کارروائی،کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے رات کو کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم ترین دہشت گرد گرفتار کیاہے۔میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کو ایک گیسٹ ہاﺅس سے گرفتار کیا گیا جہاں وہ جعلی شناختی پر قیام پزیر تھا اورا س کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے۔رپورٹ کے مطابق مزید گرفتاریوں کےلئے ملزم کی گرفتاری خفیہ رکھی جارہی ہے اور دہشت گرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

۔

مزید : اسلام آباد


loading...