ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی ناقابل بیان ہے، یونس خان

ریکارڈ قائم کرنے پر خوشی ناقابل بیان ہے، یونس خان

ابوظہبی(نیٹ نیوز) پاکستان کے لئے ٹیسٹ کرکٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوشی ہے اور میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میں پاکستان کا نام کرکٹ کی دنیا میں روشن کروں مستقبل میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم کے لئے اچھا کھیل پیش کروں انہوں نے مزید کہا کہ جاوید میاں داد کا ریکارڈ توڑنے کے باوجود و ہ مجھ سے بڑے کھلاڑی ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اور جس طرح انہوں نے اس کھیل میں شہرت حاصل کی اسی طرح میں حاصل کرنا چاہتا ہوں شاندار ریکارڈ قائم کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر جو خوشی میں محسوس کررہا ہوں وہ میرے لئے ناقابل بیان ہے اور جب میں بیٹنگ کرنے کے لئے آیا تھا تو اس وقت مجھے یقین تھا کہ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے یہ نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گامیں ریکارڈ قائم کرنے پر اپنے پرستاروں کابھی شکرگزار ہوں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...