ابھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ابھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ندور(اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل آج ہولکر کرکٹ سٹیڈیم، اندور میں کھیلا جائے گا جنوبی افریقن کپتان نے آج کا ون ڈے بھی جیتنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پروٹیز نے دھونی الیون کو5 رنز سے زیر کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے 18 اکتوبر کو راجکوٹ، چوتھا 22 اکتوبر کو چنائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 25 اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...