جیمز اینڈرسن 414 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کے برابر آگئے

جیمز اینڈرسن 414 وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کے برابر آگئے

ابو ظہبی (آئی این پی) سٹار برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے ہیں۔ گرین شرٹس کے اوپنر شان مسعود 33سالہ جیمز اینڈرسن کا باؤنسر چھوڑتے ہوئے گرل پر کھا بیٹھے جس کے بعد گیند نے ان کی مڈل سٹمپ اڑا دی، یہ اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کی 414وکٹ تھی جس کے ساتھ ہی وہ زیادہ ٹیسٹ شکار کر نے والوں میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ہمراہ مشترکہ طور پر 10ویں نمبر آگئے ہیں۔اینڈرسن کو یہاں تک پہنچنے کے لیے 108ٹیسٹ کھیلنا پڑے جب کہ وسیم اکرم نے یہ ہدف 104ٹیسٹ میچز میں حاصل کر لیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...