پاکستانی سول اور فوجی قیادت کو اسامہ بن لاد ن کی پاکستان میں موجو دگی کا علم تھا ،بھارتی میڈ یا کا سابق پاکستانی وزیر دفاع کے حوالے سے پراپیگنڈا،احمد مختار نے الزامات کی تردید کردی

پاکستانی سول اور فوجی قیادت کو اسامہ بن لاد ن کی پاکستان میں موجو دگی کا علم ...
پاکستانی سول اور فوجی قیادت کو اسامہ بن لاد ن کی پاکستان میں موجو دگی کا علم تھا ،بھارتی میڈ یا کا سابق پاکستانی وزیر دفاع کے حوالے سے پراپیگنڈا،احمد مختار نے الزامات کی تردید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے سابق وزیر دفاع احمد مختار نے بھارتی چینل پر چلنے والے اپنے انٹر ویو کے بیشتر حصوں کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس انٹر ویو میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔بھارتی ٹی وی چینل سی این این آئی بی این نے ایک انٹر ویو نشر کیا ہے جس میں مبینہ طورپر یہ دیکھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ پاکستان کے سابق وزیر دفاع احمد مختار نے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ پاکستان کی سول اور فوجی قیادت کو اسامہ بن لادن کی پاکستان میں موجودگی کا علم تھا ۔بھارتی ٹی وی نے احمد مختار کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس وقت کے صدر مملکت آصف علی زرداری ،آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بھی اسامہ بن لا دن کی پاکستان میں موجودگی سے آگاہ تھے ۔دوسری جانب چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ بھارت میڈ یا نے ان کا انٹر ویو جوڑ توڑ کر پیش کیا اور اکثر جگہوں پر ان کی بات سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کی گئی۔چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کسی کو اسامہ بن لادن کے ٹھکانے کا علم ہوتا تو ضرور پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے اسے گرفتار کرلیتے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -