ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ، آرمی اور نیوی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ، آرمی اور نیوی کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان آرمی اور نیوی کی ٹیمیں 13نیشنل ایشین سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ٖفائنل میچ آجکھیلا جائے گا۔منگل کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان آرمی نے واپڈا کی ٹیم کو 15پوائنٹس کے فرق سے شکست دی۔40منٹ کے کھیل کے بعد آرمی کا سکور 37جبکہ واپڈا کا سکور22رہا۔فاتح ٹیم کی جانب سے وسیم سجاد اور ناصر علی نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

وقفے پر آرمی کو22کے مقابلے میں 13پوائنٹس سے سبقت حاصل تھی۔میچ میں عبدالقیوم گجر نے ریفری کے فرایض سرانجام دیئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...