شعیب اور حفیظ کی عمدہ بیٹنگ،پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 4وکٹوں پر 286رنز بنا لئے

شعیب اور حفیظ کی عمدہ بیٹنگ،پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 4وکٹوں پر 286رنز بنا لئے

ابوظہبی(نیٹ نیوز) پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بہترین بیٹنگ کی بدولت 286 رنز بنالئے جبکہ اس کے 4کھلاڑی آؤٹ ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا حفیظ اور شان مسعود نے اننگز کا آغازکیا شان مسعود آغاز میں یہ صرف 2 رنز بناکر اینڈرسن کے ہاتھوں کلین بولڈہوگئے لیکن اس کے بعد حفیظ اور شعیب ملک نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان167 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی محمد حفیظ صرف دو رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے وہ 98 رنز بناکر آؤٹ ہوئے انہوں نے بہت اچھی اننگز کھیلی جبکہ شعیب ملک نے 124 رنز بنائے اور ابھی ناٹ آؤٹ ہیں انہوں نے اپنی اننگز بہت پراعتماد طریقہ سے بیٹنگ کی اور ایک طویل عرصہ کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کرنے کا اعزاز حاصل کیا یونس خان نے 38 رنز بنائے جبکہ کپتان مصباح الحق نے صرف 3 رنز بنائے اسد شفیق11 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں انگلینڈ کی جانب سے اینڈرسن نے دو جبکہ براڈ اور سٹوکس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...