چوتھا ون ڈے،نیوزی لینڈ اے نے سری لنکا کو 172 رنز سے ہرا دیا

چوتھا ون ڈے،نیوزی لینڈ اے نے سری لنکا کو 172 رنز سے ہرا دیا

کرائسٹ چرچ ( نیٹ نیوز) مچل سینٹنر کی دھواں دار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ اے ٹیم نے سری لنکا اے کو چوتھے اور آخری ون ڈے میں 172 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ سری لنکن ٹیم 299 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 25.4 اوورز میں 127 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سینٹنر نے 70 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ منگل کو کھیلے گئے سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے، مچل سینٹنر نے70 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، مائیکل بریسویل 53 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، راجیتھا اور لاہیرو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں سری لنکن اے ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 26 ویں اوور میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، گوناتھیلاکا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے، واگنر، میتھیو اور ڈفی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...