سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج شروع

گال( نیٹ نیوز) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ ویسٹ انڈین ٹیم جیسن ہولڈر کی قیادت میں دورہ سری لنکا پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی 20 میچز کھیلے گی ویسٹ انڈین کپتان کا کہنا ہے کہ یہ دورہ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں دوسری جانب سری لنکن کپتان نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک میں کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے اور تمام کھلاڑی اس کیلئے تیار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف طویل عرصہ کے بعد ان کے ملک میں ٹیسٹ سیریز کا انعقاد ہورہا ہے اور اس کی بہت زیادہ خوشی بھی ہے شائقین کو دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں بہت اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور امید ہے کہ ہم اس سیریز میں کامیابی حاصل کریں گے تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 اکتوبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم اور دوسرا 22 سے 26 اکتوبر تک پی سارا اوول، کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...