رگبی ورلڈ کپ، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا

رگبی ورلڈ کپ، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) آٹھویں رگبی ورلڈ کپ کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، لاسٹ ایٹ مرحلے کا آغاز 17 اکتوبر سے ہو گا۔ انگلینڈ میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے عمدہ کارکردگی کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے جن میں دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، ویلز، فرانس، آئرلینڈ، ارجنٹائن، سکاٹ لینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز 17 اور 18 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے، کوارٹر فائنلز میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ ویلز، نیوزی لینڈ کا فرانس، آئرلینڈ کا ارجنٹائن اور آسٹریلیا کا سکاٹ لینڈ سے ہو گا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 24 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ عالمی چیمپئن کا فیصلہ 31 اکتوبر کو فائنل میں ہو گا۔