جونیئر جوڈو چیمپئن شپ،افتخار احمد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

جونیئر جوڈو چیمپئن شپ،افتخار احمد کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بنکاک (اے پی پی) پاکستانی جوڈوکاز افتخار احمد نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نویں ایشین کیڈٹ اور سولہویں جونیئر جوڈو چیمپئن شپ کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ میں جاری میگا چیمپئن شپ میں تین جوڈوکاز وجاہت سرور، ندیم اکرم اور افتخار احمد ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایشین کیڈٹ ایونٹ میں پاکستانی جوڈوکاز افتخار احمد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف متحدہ عرب امارات کے جوڈوکاز کو ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ عالمی نمبر 48 سے ہو گا جبکہ افتخار احمد عالمی درجہ بندی میں 131 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...