آئی پی ایل کا ایونٹ پرجوش نہیں کر سکا،اینڈریو فلنٹوف

آئی پی ایل کا ایونٹ پرجوش نہیں کر سکا،اینڈریو فلنٹوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن) سابق انگلش کپتان اینڈیو فلنٹوف نے انکشاف کیا ہے کہ جذباتی وابستگی نہ ہونے کی وجہ سے آئی پی ایل کا ایونٹ انہیں پرجوش نہیں کر سکا۔ انہیں تو اپنی ٹیم کے تمام ساتھی کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کے نام بھی یاد نہیں اور 2009ء4 میں چنئی سپر کنگز کی پیلی کٹ زیب تن کر کے وہ میدان میں اترتے ہوئے خود کو تھکاوٹ کا شکار محسوس کرتے تھے کیونکہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا۔ انجری میں مبتلا ہو کر اینڈیو فلنٹوف 3 میچز کے بعد گھر واپس چلے گئے تھے حالانکہ ان سے 1.5 ملین ڈالرز کا بیش قیمت معاہدہ کیا گیا تھا۔