آئرش ٹیم کے کپتان پال او کونیل رگبی ورلڈ کپ سے دستبردار

آئرش ٹیم کے کپتان پال او کونیل رگبی ورلڈ کپ سے دستبردار

لندن (اے پی پی) آئرش ٹیم کے کپتان پال او کونیل فٹنس مسائل کے باعث رواں رگبی ورلڈ کپ سے دستبردار ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی ان کا انٹرنیشنل کیریئر بھی اختتام پذیر ہو گیا۔ آئرلینڈ ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 35 سالہ کونیل فرانس کے خلاف کھیلے گئے آخری گروپ میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری میں مبتلا ہوئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ میگا ایونٹ کے بقیہ میچز میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ آئرلینڈ نے ان کی جگہ لینسٹر کو ٹیم میں طلب کر لیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...