انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اوربھارت کی حمائت حاصل ہے،نظام الدین

انڈر19ورلڈ کپ کیلئے پاکستان اوربھارت کی حمائت حاصل ہے،نظام الدین

دبئی(آن لائن) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نظام الدین چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ برس ڈھاکا میں شیڈول انڈر19ورلڈ کپ کے لیے پاکستان اوربھارت نے بنگلہ دیش کی حمایت کی ہے۔بی سی بی آفیشل نے آئی سی سی اجلاس کے موقع پرمختلف ممالک کے کرکٹ بورڈ آفیشلز سے ملاقاتیں بھی کیں، اجلاس میں انڈر 19ورلڈ کپ کیلیے آئی سی سی کی جانب سے متبادل وینیو کا نام بھی تجویز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم بنگلہ بورڈ عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہم شیڈول کے مطابق ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں، تاہم متبادل وینیو کا اعلان بھی ہوسکتا ہے جو کہ عمومی بات ہے، جو اس طرح کے ایونٹ میں پیش بندی کے طور پر کیا جاتا ہے۔آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ آئندہ برس 22 جنوری سے 12 فروری تک بنگلہ دیش میں شیڈول ہے، ایونٹ کی جائزہ میٹنگ نومبر میں ہوگی جس کے بعد ہی ضرورت محسوس کیے جانے پر ایونٹ کی منتقلی کا فیصلہ بھی ہوسکتا ہے، تاہم بی سی بی آفیشل نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی پر ہمیں پاکستان اور بھارت کی مکمل تائید حاصل ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...