کوارٹر فائنل، الفتح فٹ بال کلب نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

کوارٹر فائنل، الفتح فٹ بال کلب نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا

بورے والا (نامہ نگار )آل بورے والا الفتح فٹ بال ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں الفتح فٹ بال کلب نے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اور اس کے ساتھ کوارٹر فائنل لائن مکمل ہو گئی گورنمنٹ ڈگری کالج کی فٹ بال گراؤنڈ میں آل بورے والا الفتح ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹرفائنل کے سلسلہ میں الفتح فٹ بال کلب اور ینگ سٹار فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جس کوالفتح فٹ بال کلب نے صفر کے مقابلہ میں ایک گول سے کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا اس میچ کے مہمان خصوصی وارڈ نمبر36 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے کو نسلر راؤ عزیز الرحمن تھے میچ شروع ہونے سے قبل مہمان خصوصی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کروا یا گیا میچ کو ریفری محمد جاوید اقبال اور ڈپٹی ریفریزدلدار خان بلااور محمد رضوان امین نے سپر وائز کیا اس موقع پر سیکرٹری ڈی ایف اے اصغر علی جاوید ،چوہدری بشیر احمد،محمد اقبال شکیب ،محمد لطیف ڈوگر ،خرم بشیر ،حاجی محمد نعیم داؤد انجم،اعجاز احمد ڈوگر ، ندیم، منظور گو جر ، محمد آصف گو جر ،مبشر علی جوئیہ ،رانا محمد حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...