ٹینس رینکنگ،نووک مینز ،سرینا ویمنز میں بدستور سرفہرست

ٹینس رینکنگ،نووک مینز ،سرینا ویمنز میں بدستور سرفہرست

پیرس (اے پی پی) نوویک جوکووچ مینز اور سرینا ولیمنز ویمنز ٹینس کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں، مینز میں اینڈی مرے نے ترقی پا کر فیڈرر سے دوسری پوزیشن چھین لی، نڈال کی ایک درجے بہتری ہوئی ہے، کیون اینڈرسن دو درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹین اور جائلز مونفلس 4 درجے ترقی پا کر ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے۔ ویمنز سنگلز میں اسپین کی مگوروزا کیریئر بہترین چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں جبکہ ٹیمیا کی بھی ترقی ہوئی ہے اور وہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئیں۔ مگوروزا نے چائنہ اوپن کا ٹائٹل جیت کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین عالمی رینکنگ کے مطابق مینز سنگلز میں جوکووچ سرفہرست، فیڈرر تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر آ گئے، مرے نے دوسری پوزیشن سنبھال لی۔

، واورینکا، برڈچ اور نیشکوری اپنی اپنی پوزیشنز پر برقرار ہیں، نڈال ایک درجہ بہتری کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے، فیرر کا آٹھواں نمبر ہے، راؤنک کا نواں نمبر برقرار ہے۔ دوسری جانب ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز سرفرفہرست ہیں، سیمونا ہالپ دوسرے، ماریا شرا پووا تیسرے نمبر پر ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...