سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی،پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل

جوہر باڑو (اے پی پی) سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں آج تین میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں پاکستان اور برطانیہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ گرین شرٹس پہلے دونوں میچز ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے۔ گرین شرٹس کو پہلے میچ میں روایتی حریف بھارت اور دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ بھارت اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں میزبان ملائیشیا کی ٹیم آسٹریلیا سے نبرد آزما ہوگی۔ تمام میچ تمان دایا ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...