پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کل سے شروع ہوگا

لاہور( سپورٹس رپورٹر) پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ پندرہ اکتوبر سے اٹھارہ اکتوبر تک ڈیفنس رایا گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے نامور گالفر شرکت کریں گے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے لاہور بریگیڈئیر ظفر یاسین بابر ٹورنامنٹ کا افتتاح کریں گے اس ٹورنامنٹ میں دو سو پچاس کھلاڑی شرکت کریں گے اور چھ کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پروفیشنل ،سینئرز پروفیشنل،جونیئر پروفیشنل،ایمیچور،سینئر ایمچور اور لیڈیز مقابلے شامل ہیں ٹورنامنٹ کے آخری روز تقریب تقسیم انعامات منعقد ہگی پنجاب اوپن گالف ٹورنامنٹ کا شمار گالف کے بڑے ٹورنامنٹس میں ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین بھی بڑی تعداد میں دلچسپی لیتے ہیں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے کھیل کو دیکھنے کے لئے آتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...