شنگھائی اوپن،مارین اور جوویلفرائیڈ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے
شنگھائی ( نیٹ نیوز) امریکہ کے جان اسنر، کروشیا کے مارین کلک، سپین کے فیلسیانو لوپیز اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔ چین کے مشہور شہر شنگھائی میں شروع ہونے والے اے ٹی پی سنگلز ایونٹ میں امریکہ کے جان اسنر نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے ایڈرین مانارینو کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-2 سے شکست دیکر دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کروشیا کے مارین کلک نے میزبان وو ڈی کو پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے بعد اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 7-6(7-4) سے مات دیکر دوسرے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سپین کے فیلسیانو لوپیز نے روس کے آندرے کیوزنٹسو کو 6-4 اور 7-6(7-3) سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا اور فرانس کے جو ویلفرائیڈ سونگا نے سخت مقابلے کے بعد سپین کے ٹومی روبریڈو کو 6-7(5-7)، 6-2 اور 6-2 سے ہرا دیا۔