سلواکیہ نے یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

سلواکیہ نے یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(اے پی پی) سلواکیہ کی ٹیم نے پہلی بار یورپین فٹ بال چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سلواکین ٹیم نے یورو 2016ء کوالیفائرز میں لکسمبرگ کو ہرا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ روس نے مونٹی نیگرو کو ہرا کر فائنلز کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ یورو 2016ء کوالیفائرز کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں سلواکیہ کی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف لکسمبرگ کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی میگا چیمپئن شپ تک رسائی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، دفاعی چیمپئن سپین نے یوکرین کو ہرا کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔ ایک اور میچ میں روس نے مونٹی نیگرو کو زیر کر کے میگا چیمپئن شپ میں رسائی کا پروانہ حاصل کیا، یوکرین اور سویڈن کو میگا چیمپئن شپ تک رسائی کیلئے پلے آف مرحلہ عبور کرنا ہو گا۔